ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور : کھیت میں کام کے لئے نکلے کسان کی موت

مرڈیشور : کھیت میں کام کے لئے نکلے کسان کی موت

Sun, 21 Jul 2019 21:41:41    S.O. News Service

بھٹکل :21؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) کھیت میں کام کے لئے جاتے ہوئے پتھر پر گرنے سے ایک شخص ہلاک ہونے کا واقعہ تعلقہ کے مرڈیشور میں پیش آیا ہے۔ مہلوک کی شناخت مرڈیشور،پٹرگدے کا سکرو مرڈیشور نائک (65) بتائی گئی ہے۔ مہلوک سنیچر کی شام 30-04بجے کے قریب زرعی کام کے سلسلے میں گھر نکلا، گھر نہیں لوٹا تو ان کی بہوئیں بھارتی امیش نائک اور کلپنا نائک کھیت میں ان کی تلاش کرنےلگے۔ وہاں پتھر پر پڑا ہوادیکھ کر انہیں مرڈیشور کے آراین ایس اسپتال میں داخل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دینےکی اطلاعات موصول  ہوئی ہیں ۔ مرڈیشور پولس تھانےمیں کیس درج کرلینےکے بعد جانچ جاری ہے۔


Share: